ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / راجستھان میں آپ اپنے بنیادی اصولوں کی طرف لوٹے گی؟کماروشواس

راجستھان میں آپ اپنے بنیادی اصولوں کی طرف لوٹے گی؟کماروشواس

Tue, 13 Jun 2017 14:06:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،11؍جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) راجستھان میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آپ لیڈر کمار وشواس نے ہفتہ کو کہا کہ انتخابات کی تیاریوں میں آپ کو اپنے بنیادی اصول یاد رکھنے چاہیے ۔انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ پنجاب اور گوا میں انتخابات میں پارٹی اپنے بنیادی اصول سے دور ہو گئی تھی۔وشواس کو گزشتہ ماہ ہی راجستھان میں آپ کا انچارج مقرر کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے لیڈروں کی دخل اندازی کم سے کم ہو گا اور انتخابات کی تیاری میں ریاستی اکائی کو اپنے فیصلے لینے کی مکمل آزادی دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی راجستھان میں اپنے انہی بنیادی اصولوں کی طرف لوٹے گی ،جن سے اس نے شروعات کی تھی۔یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کمار وشواس نے کہاکہ ہم دہلی میں جیتے ، لیکن پنجاب، گوا اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہار گئے، اب صورت حال یہ ہے کہ راجستھان کا الیکشن پارٹی میں نئی جان پھونکنے کے لیے بے حد اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے پوسٹروں، بینروں یا سوشل میڈیا مہموں میں پارٹی کے کسی انچارج یا سپروائزر کی تصویر نہیں ہوگی، کوئی بھی ہوٹل یا فارم ہاؤس پر نہیں روکے گا، بلکہ پارٹی دفتر یا کارکنوں کی رہائش گاہ پر ٹھہرے گا، حالانکہ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی تصویر پوسٹروں پر ہوگی۔
 


Share: